• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کے بارے میں بات کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے: عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مسئلہ فلسطین کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کرنی چاہیے۔

عدنان صدیقی نے نئی اسرائیلی حکومت کے آنے کے بعد غزہ کی پٹی پر پھر سے بمباری کاسلسلہ شروع ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’جنگ بندی کا کیا ہوا؟ کیا وہ صرف ایک دکھاوا تھا؟‘

اداکار نے غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ  ’غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے، ہمیں اس کے بارے میں بات کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کی گئی ہے، فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا۔

تازہ ترین