• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے اسپورٹس بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کردیا


 سندھ حکومت نے اسپورٹس بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کردیا،  تاریخ میں پہلی بار سندھ اسپورٹس کا بجٹ دگنا کیا گیا۔

سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کیلئے 2 ارب 80 کڑور روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال سندھ اسپورٹس کا بجٹ دیگر صوبوں سے 50فیصد سے کم تھا۔

امتیاز شاہ نے کہا کہ بجٹ میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ، مشیر کھیل کی کھیلوں سےدلچسپی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انو بھائی پارک اور لیاری سمیت دیگر گراؤنڈ میں فٹبال ٹرف لگائی جائیں گی۔

تازہ ترین