• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی پہلوان (ریسلر) دی انڈرٹیکر نے بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا۔ 

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکشے کمار نے اپنی فلم "کھلاڑیوں کا کھلاڑی" کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہونے پر ایک پیغام جاری کیا۔ 

ساتھ میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ان کی اس فلم میں دی انڈر ٹیکر کا کردار ریسلر برین لی نے نبھایا تھا۔ 

تاہم اپنے اس پیغام کے ساتھ انھوں نے ایک گرافیکل امیج بھی شیئر کی اور اس میں تحریر تھا کہ جس جس نے انڈرٹیکر کو شکست دی ہے وہ ہاتھ اٹھائیں۔ 

اس تصویر میں بروک لیسنر، رومن رینز اور ٹرپل ایچ کی تصاویریں موجود ہیں جبکہ ساتھ میں اکشے کمار کی بھی تصویر موجود ہے جس کی مدد سے وہ یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انھوں نے بھی انڈرٹیکر کو شکست دی۔ 

تاہم اکشے کمار کے اس ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے انڈر ٹیکر نے انھیں فائٹ کا چیلنج دے دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ "اب آپ بتائیے کہ دوبارہ حقیقی میچ کے لیے آپ کب تیار ہیں۔"

اکشے کے اس ٹوئٹ پر دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

تازہ ترین