• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک


سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔ شہید نائیک نزاکت خان کا تعلق اٹک سے تھا۔

آپریشن میں ہلاک دہشتگرد شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

تازہ ترین