• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کے جاری سپر لیگ میں 500، مجموعی طور پر 2 ہزار رنز مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سکس میں بابر اعظم نے پانچ سو رنز مکمل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کیریئر میں مجموعی طور پردو ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ وہ دونوں کارنامے انجام دینے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ یہ سنگ میل انہوں نے ابوظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کراچی کنگز کیلئے 23 رنز کی اننگز میں عبور کیا ۔جاری ایونٹ میں ان کے رنز کی تعداد 501 ہوگئی ۔ وہ پاکستان سپر لیگ کے کسی بھی ایک ایڈیشن میں پانچ سو رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل بھی پی ایس ایل کےایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بناکر حاصل کیا تھا ۔ بابر اعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر 1763 رنز کے ساتھ کامران اکمل ہیں۔

تازہ ترین