• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن ناکام، سرفراز کی پرستاروں سے معذرت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں بیٹنگ نے مایوس کیا۔اپنے پرستاروں سے معذرت چاہتے ہیں اس سال اچھا شو نہیں دکھا سکے۔ اوپننگ اور مڈل آرڈر میں مسئلہ رہا ، اگلے سال اچھی ٹیم سلیکٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مین آف دی میچ دانش عزیز کا کہنا تھا کہ اچھی اننگز کھیلنے سےاعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ کراچی کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ اچھی پرفارمنس دینے پر کھلاڑیوں کاشکر گزار ہوں ، دانش نے اچھا کھیل پیش کیا ۔ نور احمد خطرناک بولر ہے ۔ ٹورنامنٹ میں ابھی بابر اعظم ، شرجیل خان اور مارٹن گپ ٹل نے میچ وننگ اننگز نہیں کھیلی ہے ان میں سے کوئی بھی چل گیا تو ہم ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔

تازہ ترین