• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’فلائنگ سکھ‘‘ بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے سبب چل بسے

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت کے معروف ایتھلیٹ"فلائنگ سکھ" کا لقب پانے والےملکھا سنگھ کورونا وائرس کے باعث 91 سال کی عمر میں چل بسے ۔ 5 دن قبل ہی انکی اہلیہ نرمل کور بھی چل بسی تھیں۔ ملکھا سنگھ 1958 کی دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن بنے اور انہوں نے ایشیائی کھیلوں میں 4 مرتبہ سونے کے تمغے جیتے تھے۔ انہوں نے 1956 اور 1964 کی اولمپکس میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ۔ وہ 1960 روم اولمپکس کے 400 میٹر دوڑ کے فائنل میں چوتھے نمبر رہے تھے ۔

تازہ ترین