• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ: یونائیٹڈ کے خلاف سلطانز کے 149 رنز، وسیم کے چار وکٹ

ابوظبی (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ میں پہلے مرحلے کے آخری میچ میں اسلام آباد نے عمدہ بولنگ سے ملتان سلطانز کو149پر قابوکرلیا۔ پلے آف کی چار ٹیموں کا فیصلہ ہوجانے کے بعد اس میچ کا ٹیموں کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑنا تھا۔ یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں لیں۔ فہیم اشرف اور فواد احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ملتان کیلئے شان مسعود نے 59 اور محمد رضوان نے 26رنز بنائے، 93 کے آغاز کے بعد سلطانز کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی۔

تازہ ترین