• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیسٹ فائنل بارش سے متاثر بھارت کے146 پر تین آؤٹ

سائوتھمپٹن (جنگ نیوز) بارش اور ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آنکھ مچولی جمعہ کے بعد ہفتے کو بھی جاری رہی۔ دوسرے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیل تو شروع ہوا لیکن یہ دوسیشن سے زائد جاری نہ رہا، صرف 64.4اوورز ہوپائے۔ بھارت نے تین وکٹ پر 146رنز اسکور کیے۔ کپتان ویرات کوہلی 44اور اجنکیا رہانے 29رنز بناچکے تھے۔ روہت شرما 34، شبھمان گل 28اور چتیشور پجارا 8 رنز بناکر آئوٹ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین