• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کی فلم کیلئے آڈیشن میں کامیاب ہوگئی تھی، مایا علی کا انکشاف

کراچی (این این آئی)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہوں نے بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم میں اْن کیساتھ کام کرنے کیلئے آڈیشن دیا تھا ،جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئی تھیں۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ʼوہ اپنے ڈرامہ سیریل ʼمن مائلʼ کی شوٹنگ کے فوراََ بعد بھارت چلی گئی تھیں ،جہاں اْنہوں نے بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم میں اْن کے ساتھ کام کرنے کیلئے آڈیشن دیا تھا۔مایا علی نے بتایا کہ وہ اپنے آڈیشن میں کامیاب ہوگئی تھیں اور اْن کی فلم کی شوٹنگ شروع ہی ہونے والی تھی کہ اْسی دوران بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد بھی ہم نے کام کرنے کی کوشش کی تھی اور بھارت کے علاوہ بھی مختلف مقامات پر شوٹنگ پر غور کیا لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کرن جوہر کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مایا علی کو بولی وڈ میں کام کرنے کا کس قدر شوق ہے۔

تازہ ترین