• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پاڈوکون نے ذہنی صحت کیلئے ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ لانچ کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے مشکل وقت میں لوگوں کی ذہنی صحت میں بہتری لانے کے لئے ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ لانچ کیا ہے، دیپیکا پاڈوکون نے سوشل میڈیا پر ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ لانچ کیا ہے، یہ ایک ڈیجیٹل گائڈ ہے، یہ لوگوں کو سخت مایوسی سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔دیپیکا پاڈوکون نے انسٹا گرام کے ’گائڈڈ‘ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ کی چیک لسٹ کو کمپائل کیا ہے۔ اس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ ’’خیال رکھنے کے لئے ایک ریمائنڈر‘‘۔مادھوری ڈکشٹ نے کئی دیگر سوشل میڈیا ہینڈل کے تعاون سے ویل بیئنگ گائیڈ لانچ کیا ہے جو ایک مساوی ہدف کی سمت میں کام کر رہا ہے تاکہ شائقین کی ایک بڑے سلسلے تک رسائی میں مدد مل سکے۔ اس سے قبل دیپیکا پاڈوکون نے مئی 2020 میں کووڈ۔ 19 کی پہلی لہر کے دوران سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ’ویلنیس گائیڈ‘ کو لانچ کیا تھا۔

تازہ ترین