• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’بلیک وڈو‘ میں میرا کردار پیشہ ورانہ دکھایا جانے لگا ہے، اسکارلٹ جانسن

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)جلد ہی ریلیز ہونے والی مارول اسٹوڈیو کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’بلیک وڈو‘ کی اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے کہا ہے کہ ان کے کردار کو ایک دہائی قبل شہوانی انداز میں دکھایا گیا تھا۔شوبز ویب سائٹ ’ہولی وڈ رپورٹرز‘ کے مطابق اسکارلٹ جانسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے سائنس فکشن کردار اور اس میں ایک دہائی کے دوران ہونے والی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے کردار کو جنسی نہیں بلکہ پیشہ ورانہ دکھایا جانے لگا ہے۔اسکارلٹ جانسن نے کہا کہ 10 سال قبل جب وہ 25 سال کی تھیں تو ان کا ’آئرن مین 2‘ میں ’بلیک وڈو‘ کا کردار بہت زیادہ شہوانی تھا اور ان کے کردار کو پرکشش اور بولڈ انداز میں دکھایا گیا۔اداکارہ نے ماضی میں اپنے کردار کو بولڈ اور پرکشش دکھائے جانے پر سخت تنقید کرنے کے بجائے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ شاید اس وقت ان کی عمر کے حساب سے ان کے کردار کو ایسا دکھانا ٹھیک تھا۔اسکارلٹ جانسن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ’بلیک وڈو‘ کے کردار میں گزشتہ ایک دہائی میں اہم تبدیلیاں ہوئیں اور گزشتہ چند سال سے اب ان کے کردار کو شہوانی یا جنسی دکھانے کے بجائے ان کے کردار کی مہارت دکھائی جاتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اب وہ 35 سال کی ہو چکی ہیں اور ایک بچے کی ماں بھی بن چکی ہیں، اس لیے شاید اب ان کے کردار کو ماضی کی طرح پرکشش اور جنسی انداز میں دکھانا درست نہیں۔انہوں نے ’بلیک وڈو‘ کے کردار کو مارول اسٹوڈیو کی نئی فلموں میں پیشہ ورانہ انداز میں دکھانے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ ’بلیک وڈو‘ کا سائنس فکشن سپر ہیرو کردار ابتدائی طور پر 2006 میں فلموں اور ڈراموں میں دکھایا گیا اور اسکارلٹ جانسن کو مذکورہ کردار کے لیے پہلی بار 2010 کی فلم ’آئرن مین 2‘ میں کاسٹ کیا گیا تھا۔تب سے اب تک اسکارلٹ جانسن ہی ’بلیک وڈو‘ کے کردار کو نبھاتی آر ہی ہیں اور ان کے مذکورہ کردار کو کئی سائنس فکشن سپر ہیرو فلموں میں دکھایا جا چکا ہے۔آئندہ ماہ جولائی کے آغاز میں ’بلیک وڈو‘ کے کردار کی مرکزی فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔اب آئندہ ماہ ’بلیک وڈو‘ کو مختلف ممالک میں محدود سینما ہاؤسز پر ریلیز کرنے سمیت آن لائن بھی ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین