• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال آر خان نے کنگنا رناوت کو بارہویں فیل اور نفرت پھیلانے میں پی ایچ ڈی قرار دیدیا

ممبئی (این این آئی) بولی وڈ کے اداکار کمال آر خان عرف کے آر کے نے ایک بار پھر تنازع پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انھوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کی پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی کوششوں کو موضوع بنایا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر اس نئی ویڈیو میں اداکار، پروڈیوسر، رائٹر اور خود ساختہ تنقید نگار کمال آر خان نے کنگنا رناوت کو بارہویں فیل اور نفرت پھیلانے میں پی ایچ ڈی قرار دیا ہے۔کے آر کے نے کہا کہ کنگنا کو اپنے خلاف کورٹ کیسز کی وجہ سے پاسپورٹ کی تجدید میں پریشانیوں کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ کمال آر خان کو خود بھی ہتک عزت کے کیس کا سامنا ہے جو کہ انکے خلاف بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دائر کر رکھا ہے۔

تازہ ترین