• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے بلوچستان کی تمام روایات کا جنازہ نکال دیا ،میراسماعیل لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل میراسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بلوچستان کی تمام روایات کا جنازہ نکال دیا ، اپوزیشن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے جس طرح چند منصوبوں کے لیے غیرجمہوری احتجاج کے زریعے نہ صرف صوبائی اسمبلی جیسے آئینی ادارے کا تقدس پامال کیا بلکہ بلوچستان کی قبائلی و سماجی روایات کو بھی روند ڈالا ، حزب اختلاف کے ایسے غیر جمہوری احتجاج و غیر سیاسی رویہ نے انکی عوامی مسائل کے حل ، بلوچستان کی ترقی میں ان کی دلچسپی و سنجیدگی اورعوام کے لیے انکے خلوص کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے ، اس کے برعکس وزیراعلیٰ جام کمال اور انکی حکومتی ٹیم لائق تحسین ہے کہ انہوں نے جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اپوزیشن کے غیر جمہوری رویے کے باوجود نہ صرف ان کی اسکیمات کو بجٹ میں ترجیح بنیادوں پر شامل کیا بلکہ پورئے بلوچستان کو بلاامتیاز ترقی کے عمل میں شامل رکھتے ہوئے ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چایئے کہ وہ قبائلی روایات کا پاس رکھتے ہوئے اپنے سیاسی کردار و جمہوری رویہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے تعمیری اور مثبت تنقیدی عمل کو فروغ دے عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کی جانب کئے جانے والے تعمیری و مثبت اقدامات کو سپورٹ کرے ۔
تازہ ترین