• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ کے موقع پر جو ہوا انتہائی غیر جمہوری تھا،پی ٹی آئی

کوئٹہ( این این آئی)پی ٹی آئی کے سینٹرل بلو چستان ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے بیان میں کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں بجٹ کے موقع پر جو ہوا انتہائی نامناسب اور غیر جمہوری تھا بلوچستان ہمارہ گھر ہے جسکی ترقی اور پسماندگی دورکرنے کے سب نے مل بیٹھ کر اتفاق اور اتحاد اور مدلل انداز میں گفت و شنید سے معاملات حل کرنے چاہیے ہیں نہ کہ انتشار پسندی اور گالم گلوچ اور لڑائی کی بھرپور مذمت کی جاتی ہیں کل جو بلوچستان اسمبلی میں ہواہے اس سے یہ بات صاف ظاہر تھی کہ اپوزیشن جماعتوں کا مقصد حقوق کی بات نہیں تھی بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت انتشار پھیلانا تھا جسکو پوری قوم نہ دیکھا اسمبلی میں بیٹھے ہوے ایم پی ایز قانون سازی،ہزاروں لوگوں کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والے نسلوں کے مشعل راہ ہو تے ہیں لیکن کل کے بلوچستان اسمبلی کے معاملے پر پوری قوم تذبذب کا شکار اور نوجوان نسل اپنے منتخب نمائندوں سے مایوس ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے۔
تازہ ترین