• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی میں تشدد کی مثال آمریت میں بھی نہیں ملتی‘ آغاشاہ زیب درانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر آغا شاہ زیب درانی نے بلوچستان اسمبلی میں تشدد پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے بلوچستان کی روایات ،تقدس اور اقدار کو پامال کرکے رکھ دیاہے اپوزیشن کو دیوار سے لگانا حکمرانوں کا وطیرہ بن چکاہے ایسے عوامل آمریت سے مماثلت رکھتے ہیںطاقت کااستعمال حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ثابت کررہاہے انہوںنے بیان میں کہاکہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہوسکتے ہیںاپوزیشن پرجس طرح ڈنڈے برسائے گئے وہ قابل مذمت ہےبلوچستان حکومت کے رویے کی مثال آمریت میں بھی نہیں ملتی پرتشدد واقعات میں ارکان اسمبلی سمیت 9افرادزخمی بھی ہوئے جوافسوسناک ہے۔
تازہ ترین