• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سی ٹی او رائے مظہر اقبال نے ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی۔ٹریفک وارڈن سلیمان کیانی کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی جس میں یونیفارم میں ملبوس وارڈن کاگریبان کھلاہوادکھائی دیتاہے جبکہ اسکی بیلٹ اوردونوں آستینوں کے بٹن بھی کھلے ہوئے تھےاوروہ مضحکہ خیزصورت میں چالان بک چیک کررہاہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے اسے ڈسپلن کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ چیف ٹریفک آفیسرنے کہاکہ شہریوں سے بدتمیزی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین