• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول ڈیم چوک انٹر چینج جلد فعال کر دیا جا ئے ، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نےہدایت کی ہے کہ راول ڈیم چوک انٹر چینج پراجیکٹ کو تین سے چار ماہ میں فنگشنل کر دیا جا ئے ۔ چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے یہ ہدایت گزشتہ روز راولڈیم چوک منصوبہ کے اچانک دورہ کے دوران دی۔۔چیئر مین نے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیااورکام کی رفتار کو مزید تیز اور بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔جبکہ موقع پرموجودممبراورڈائریکٹر نے انہیں مذکورہ منصوبے کےترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیں کہ مذکورہ منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے مزید افرادی قوت اور مشینری مہیا کیا جائے۔
تازہ ترین