• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیر ایمبولینس شروع کرنے کی تیاری ،50کروڑ بجٹ منظور

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) شہریوں کوریسکیو کرنے کیلئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب حکومت نے ائیر ایمبولینس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کو دباؤ بڑھ گیا، اکثر اوقات مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتے ہیں، کچھ خواتین راستے میں ہی بچوں کو جنم دے دیتی ہیں، پنجاب حکومت نے شہریوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے دو سال قبل اعلان کیا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروسز کا آغاز کیا جائے گا، جس کیلئے اعلی افسران کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور کمیٹی نے حتمی سفارشات ایوان وزیر اعلیٰ کو پیش کی تھیں، دوسری جانب محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کے مطابق ائیر ایمبولینس کیلئے دو ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے ، یہ ہیلی کاپٹرشہریوں کو ائیرایمبولینس سروس مہیا کریں گے، جبکہ دوردارزعلاقوں میں شہریوں کو فوری ریسکیو کیلئے بھی اس سروس کا استعمال عمل میں لایا جائےگا، جس کیلئے بڑے ہسپتالوں میں ہیلی پیڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، یہ ہیلی کاپٹر ریسکیو 1122 کے حوالے کیے جائیں گے۔
تازہ ترین