• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوراریاستی نظام تتربتر ہوگیا،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو بلیک میل اور انجینئرڈ ہنگامہ آرائی کے محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔عملاً پورا ریاستی نظام تتر بتر ہوگیاہے ۔ تعلیم ، صحت ، روزگار ۱ معاشرتی انسانی اقدار ، شخصی اور اداروں کی لاقانونیت ، ٹوٹی سڑکیں ، ابلتے گٹر ، گندا پانی ، عوام کے لیے حق اور انصاف سے محرومی بڑا روگ بن گیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومتی اور اپوزیشن اتحاد ناکام ہیں ۔ عوام اتحادوں کے خواہش مند ہیں لیکن اتحادوں کے پارٹنر ہمیشہ چھوٹے چھوٹے مفادات پر اتحادوں کا قتل عام کرتے ہیں ۔ منبر و محراب ، دینی جماعتیں عوام کی اسلام سے والہانہ عقیدت بڑی طاقت ہے لیکن بدقسمتی سے دینی جماعتیں اپنے اپنے مسالک میں بھی ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں ۔ اسی وجہ سے دینی اتحاد اپنا رنگ نہیں جما سکا ۔ جماعت اسلامی نے تنہا پروز نہیں ، مزدوروں ، طلبہ ، کسانوں ، نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ مل کر پرعزم طویل المعیاد جدوجہد کا آغاز کردیاہے ۔ اسلام کی حکمرانی لائیں گے اور عوام کی گردنوں پر ظلم ،جبر ،معاشی ناانصافی کے مسلط نظام کا خاتمہ کریں گے ۔ انتخابی نشان ”ترازو “پر ملک بھر میں بااعتماد ووٹ بنک اکٹھا کریں گے ۔ مزید برآں لیاقت بلوچ نے فیصل آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور چنیوٹ میں چوہدری مسعود اقبال کی اہلیہ کی جنازہ میں بھی شرکت کی۔
تازہ ترین