• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین دنیا بھرمیں اپنانام روشن کررہی ہیں،بیگم گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ امن کے بغیر کوئی معاشرہ خوشحال اور مضبوط نہیں ہوسکتا ۔پاکستان میں امن کیلئے خواتین بھی اپنا بھر پورکردار ادا کررہی ہیں ۔ پاکستانی خواتین دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں پاکستان کانام روشن کررہی ہیں۔ وہ جینڈر مین سٹریمنگ کمیٹی اور انسانی حقوق کی تنظیم ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام ویمن پیس کونسل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہی تھی جبکہ اس موقعہ پر انسانی حقوق کے صوبائی وزیر اعجاز آگسٹین، چیئرپرسن جینڈر مین سٹریمنگ کمیٹی عظمیٰ کاردار ، جسٹس ناصرہ جاوید اقبال،ارکان پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ، بشریٰ انجم، وائس چانسلرز ڈاکٹر بشریٰ مرزا، ڈاکٹر کنول امین،گرل گائیڈ پنجاب کی صوبائی کمشنر ثروت حامد، ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکوثر عباس ودیگر بھی شریک ہوئے۔
تازہ ترین