• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بجلی کی کارکردگی ،صارفین کی خدمات اورکارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام اقدامات کرینگے،خورشید احمد

لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں لیسکوورکرز یونین نے 11092 ووٹ حاصل کیے ، متحارب پیغام یونین نے 6589 ووٹ حاصل کیے، جیت کی خوشی میں کارکنوں اور یونین کے نمائندوں نے بختیار لیبرہال میں جشن منایا ، اس موقع پربزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام کارکنوں کا پْر امن اور غیر جانبدارانہ ریفرنڈم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں یونین محکمہ بجلی کی بہتر کارکردگی اور بجلی کے صارفین کی بہتر خدمات اور کارکنوں کی فلاح وبہبود کے کی ذمہ داریاں احسن طور پرپوری کرے گی۔ اور محکمہ بجلی کو عوامی مفاد میں ماضی کی طرح نجکاری کی بجائے اس کی کارکردگی میں اضافہ اور صارفین کی بہتر خدمات کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ، اس موقعہ پر عبدالطیف نظامانی، حاجی رمضان اچکزئی، حاجی اقبال خان، جاوید اقبال بلوچ، ولی الرحمن، سرفراز ہندل، حاجی محمد یونس، رانا عبدالشکور، ملک ظہور، اْسامہ طارق نے خطاب کیا-
تازہ ترین