• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں’’ بچپن بچائو تحریک‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کاانعقاد

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کا بچپن بچاؤ تحریک کے عنوان سے کانفرنس ہوئی جس میں مختلف شہروں سے نان کسٹوڈیل والدین ، وکلاء اور دیگر نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں غیر مساوی تقسیم کے خاتمے کیلئے غیر مساوی رویہ کا خاتمہ کر کے گھر کی ملاقات پر مبنی والدین کی شراکت پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کے حوالے سے زور دیا گیا، سیمینار میں وکلاءنے نان کسٹوڈیل پیرنٹس کو درپیش مسائل کا حل کیلئے گفتگو کی، سینئر وکیل فہد صدیقی نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی بچوں سے ملاقات کا وقت دوگھنٹے سے بڑھایا جائے ۔
تازہ ترین