• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزراءاورافسروں کے گھروں کی آرائش پرپابندی

لاہور(خصوصی نمائندہ ،خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے آئندہ سال کے حوالے سے کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی ۔جس کے تحت صوبائی وزیروں کے گھروں اور افسروں کےدفاتر کی تزین وآرائش پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئندہ مالی سال2021-22 میں بھی سرکاری اخراجات کو کم کیا جائے گا ۔ وزراءاور افسروں کے بیرون ملک علاج معالجے پر پابندی ہو گی۔وزرا اور افسران کے سرکاری خزانے سے دورے بھی کفایت شعاری پالیسی کا حصہ رہیں گے ۔ سرکاری دفاتر کی تزین وآرائش اور ایئر کنڈیشنر سمیت جنریٹر کی خریداری پربھی پابندی ہو گی۔ جبکہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے اسٹیرٹی کمیٹی سے رجوع کرنا ہوگا۔ کفایت شعاری پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے صرف سنٹرل پنجاب میں ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب کو کفایت شعاری پالیسیوں سےاستثنیٰ حاصل ہو گا۔
تازہ ترین