• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا کو اپنی زندگی کا یہ مرحلہ کیوں پسند ہے؟

بہت جلد ننھے مہمان کی والدہ بننے والی باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز کو اپنی زندگی یہ مرحلہ خوبصورت لگنے لگا۔

اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


تصویر میں اقرا عزیز ناصرف دلکش لگ رہی ہیں بلکہ وہ بےحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے میری زندگی کا یہ مرحلہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔‘

بہت جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی اقرا عزیز نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

اقرا عزیز نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’خُدا اور محبت 3 کی گزشتہ شب نشر ہونے والی قسط کا فیڈ بیک دینا نہ بھولیں۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

اقرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ 

تازہ ترین