• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فادرز ڈے: حورین صابری نے والد کی یادگار تصاویر شیئر کردیں

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج باپ سے اظہارِ محبت کے لیے ’فادرز ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر معروف شخصیات سمیت دیگر عوام بھی اپنے والد کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات جاری کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

اب ایسے میں امجد صابری کی بڑی صاحبزادی حورین کو اپنے مرحوم والد کی یاد ستانے لگی۔

حورین صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ بہت چھوٹی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حورین صابری اپنے والد کی گود میں بیٹھی ہیں۔

حورین صابری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’دُنیا‘ والا ایموجی بنایا جس کا مطلب ہے کہ اُنہوں نے اپنے والد کو اپنی دُنیا قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو شام تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائرنگ کی۔ امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

تازہ ترین