• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی زندگی کے سُپر ہیروز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

کرینہ کپور نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی حسین یاد مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کرینہ کپور کے ہمراہ اُن کے والد رندھیر کپور اور شوہر سیف علی خان موجود ہیں۔

تصویر میں کرینہ کپور نے اپنے والد اور شوہر کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر کسی تقریب کی لگ رہی ہے۔

کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے والد اور شوہر سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا ’سُپر ہیروز۔‘

بالی ووڈ اداکارہ کے کیپشن سے واضح ہے کہ رندھیر کپور اور سیف علی خان اُن کی زندگی کے سُپر ہیروز ہیں۔‘

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں آج ’فادرز ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنے والد سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مختلف پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کررہے ہیں تو وہیں دُنیا کی معروف شخصیات بھی اس دن کو بڑے ہی شاندار انداز میں منا رہی ہیں۔

تازہ ترین