• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 595 نئے کیسز رپورٹ، 14 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13985 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 595 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 5341 ہوچکی ہے۔ آج مزید 231 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 307298 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 4379213 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 332237 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت 19598 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 18969 گھروں میں، 32 آئسولیشن سینٹرز میں اور 597 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 539 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 595 نئے کیسز میں سے 377 کا تعلق کراچی سے ہے، ن میں ضلع جنوبی 100، ضلع شرقی 86، ضلع وسطی 76، کورنگی 57، ضلع غربی 33 اور ملیر سے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حیدرآباد 35، ٹھٹھہ 23، میرپور خاص 22، بدین 20، کشمور 17، نوشہرو فیروز 14، ٹنڈو الہیار 11، مٹیاری 10، دادو اور شہید بے نظیر آباد 9 ۔ 9، جامشورو 8، قمبر 7، ٹنڈو محمد خان 4، لاڑکانہ اور عمر کوٹ 3 ۔ 3، سانگھڑ، سکھر اور شکارپور سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین