• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو شہید جمہوریت، بےنظیر بھٹو کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے 68ویں یوم ولادت کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے جمہوریت پسند عوام کو شہید جمہوریت محترمہ بےنظیر بھٹو کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہید رانی پاکستان کی پہلی جمہوری قائد ہیں جنہوں نے آمریت کو نہ صرف چیلنج کیا بلکہ شکست فاش دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو ایک عوامی لیڈر تھیں اور عوام سے جڑی رہیں، یہ خوبی انہوں نے اپنے شہید والد سے سیکھی تھی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ خود سیاسی انتقام کا نشانہ بنیں، لیکن پاکستان میں سیاسی مفاہمت کی بنیاد ڈالی، وہ سیاست میں حرف آخر کی طرح تھیں۔ 

انہوں نے جو کہا وہ اصول بن گیا، ان کا فلسفہ کہ ’سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا‘ آج بھی پاکستانی سیاست کا متفقہ نظریہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو اپنے والد کے بعد واحد سیاسی قائد تھیں جو پورے پاکستان میں یکساں طور پر مقبول تھیں، اسی لیے وہ چاروں صوبوں کی زنجیر کہلاتی تھیں، تاہم اب زنجیر نہیں رہی تو اکائیوں کے درمیان دوریاں آگئی ہیں۔

انہوں افسوس کے ساتھ اس بات کا اظہار کیا کہ موقع پرست تعصب کو ہوا دینے لگے ہیں، پاکستان کو بےنظیر بھٹو کے سیاسی فلسفے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

تازہ ترین