• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے گیتوں نے اکشے اور سنیل شیٹھی کو اسٹار بنایا، ابھیجیت بھٹہ چاریہ

بالی ووڈ کے مشہور گلو کار ابھیجیت بھٹہ چاریہ نے کہا ہے کہ ان کے گیتوں نے اداکار اکشے کمار کو ایک اسٹار بنایا، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہٹ گیت کئی اداکاروں کو اسٹار بنانے کا سبب بنے، ان اداکاروں میں اکشے کمار اور سنیل شیٹھی بھی شامل ہیں۔ 

ایک انٹرویو میں ابھیجیت نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان فلمی ستاروں کو کم از کم اسکا کریڈٹ انھیں ضرور دینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ان کے گیتوں سے قبل اکشے کمار  غریبوں کے متھن چکرورتی کے طور پر جانے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ سن نوے کے عشرے کی کئی کامیاب فلموں کے پیچھے ابھیجیت بھٹہ چاریہ کی آواز کا جادو شامل تھا، جن میں کہ شہر کی لڑکی، ذرا سا جھوم لو میں اور متعدد گیت شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ اداکاروں کے لیے نہیں صرف اسٹارز کے گیت گانے کے لیے بنے ہیں۔

یاد رہے کہ اکشے کمار بالی ووڈ کے نہایت ہی کامیاب اداکاروں میں شامل ہیں اور ان کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے امیر ترین افراد میں بھی ہوتا ہے۔

ابھیجیت نے کہا کہ موسیقی اتنی طاقتور ہوتی ہے کہ یہ اداکاروں کو اسٹار میں تبدیل کردیتی ہے، چاہے وہ دیو آنند ہوں، راج کپور یا پھر راجیش کھنہ ان سب کو موسیقی نے اسٹار بنایا۔

تازہ ترین