• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں کورونا سے 5 لاکھ ہلاکتیں، حکومتی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

برازیلیا(جنگ نیوز)برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی جس پر حکومتی کارکردگی سے نالاں ہزاروں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر صدر بولسونارو کی غیر سنجیدگی نے صورت حال کو تباہ کن بنادیا۔ صدر بولسونارو نے نہ تو ویکسین خریدی اور نہ ہی کورونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہزاروں افراد صدر جیئر بولسونارو کی کورونا پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔برازیل میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے 2 ہزار ہلاکتیں ہورہی ہیں جبکہ روزانہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں۔ مجموعی طور پر کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

تازہ ترین