• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار،15 مسروقہ موٹرسائیکل بر آمد

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پشاور سٹریٹ کرائم میں ملوث منظم گروہوں کے 4ارکان کوگرفتارکرکے 15مسروقہ موٹرسائیکل اورسامان برآمد کر لیا_ عبدالخالق نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ لعل زادہ خان نے دوران تفتیش ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران راہزنی اور موٹر سائیکل سنیچنگ میں ملوث خطرناک گینگ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان ارشد ، محمد منظر اور گل نواز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شاہ قبول، بھانہ ماڑی، تاریخی بازار قصہ خوانی، کوتوالی، گلبہار اور مچنی گیٹ سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف تجارتی مراکز اور گھروں کے سامنے سے متعدد موٹر سائیکل چوری کرنے کے وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے سالم اور سپئر پارٹس کی شکل میں مجموعی طور پر 11 موٹر سائیکل برآمدکئے گئے۔
تازہ ترین