• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز کوووٹ کا حق ملنے سے کمیونٹی مزید تقسیم ہوگی،لارڈ نذیر احمد

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی)اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق ملنا ہو سکتا ہے بعض کے نذدیک احسن فیصلہ ہو، مگر میری ذاتی رائے میں اس فیصلہ سے اوورسیز کمیونٹی مذید تقسیم ہو گی ۔اور گذشتہ کئی دہائیوں سےپاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے کی گئی کوششوں کو نقصان ہوگا ،ووٹ کے حق کے بجائے اوورسیز کمیونیٹی کو وہاں الیکشن کے ذریعے منتحب ہونے کا موقع دیا جاتا اور انکی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ہاؤس آف لارڈ و متحرک سیاسی رہنما لارڈ نذیر احمد نے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔لارڈ نذیر احمد کا مذید کہنا تھاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران توجہ دلائی تھی اور کشمیر ایشو پر برطانیہ میں کی جانے والی کوششوں سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کمیونٹی آئندہ آزادکشمیر کے الیکشن کے بعد حکومتی سیٹ اپ میں آپکو دیکھنے کی خواہاں ہے، مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ کمیونیٹی کی خواہش کا احترام ہے لیکن مجھے برطانیہ میں ابھی بہت کام کرنے ہیں۔ پھر راجہ ناصر محمود کی جانب سے کیے گئے سوال پر کہ پی ٹی آئی رہنما سردار تنویر الیاس سے ملاقات بھی کسی مستقبل کی منصوبہ بندی کا پیش خیمہ تو نہیں اس پر لارڈ نذیر نے نو کمٹ کہہ کر سب میزبانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ ملک شکوراور وسیم یوسف کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں عابد مہر، شیخ امجد، رؤف مغل سمیت کمیونٹی نے شرکت کی۔
تازہ ترین