• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا کورونا متاثر ممالک کیلئے ٹوکیو اولمپک قوانین پر تحفظات کا اظہار

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت نے کوروناوائرس سے متاثرہ ممالک کے لئے ٹوکیو اولمپک قوانین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بھارت اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ بھارت، پاکستان اور برطانیہ سمیت 11 ممالک ان سختیوں سے متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق، جاپان کی حکومت نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹوکیو گیمز کے لیے کچھ کورونا متاثرہ ممالک کے کھلاڑیوں پر سخت قوانین عائد کیے ہیں۔ بھارت نے اس عمل کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹوکیو 2020 کی انتظامیہ نے پیر کو کہا ہے کہ بھارت سمیت کچھ ممالک سے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات کم کرنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین