• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس (اے ایف پی، جنگ نیوز) عالمی معیشت وبائی بیماری سے پہلے کی بلندی سے آگے نکل گئی ہے کیونکہ ویکسی نیشن اور وبائی مرض سے متعلق پابندیوں کے خاتمے کی بدولت بحالی میں تیزی آئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے کاروبار کے حوالے سے ماہانہ سروے کرنے والی فرم آئی ایچ ایس مارکیٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں برس 6فیصد اضافے کے ساتھ عالمی معیشت میں گذشتہ 50 برسوں میں سب سے بڑی توسیع ہوگی ۔عالمی معیشت نے رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں ایک اہم سنگ میل اس وقت حاصل کیا جب یہ وبا سے پہلے کی بلند سطح جو 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں دیکھنے میں آئی تھی کو پار گئی۔دوسری سہ ماہی جون کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی۔

تازہ ترین