• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کا اتوار کو لاک ڈاؤن اٹھانے اور دیگر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

انقرہ (اے ایف پی )ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ تازہ ترین کورونا وبا کی لہر میں کمی کے بعد ترکی جلد اتوار کا لاک ڈائون اٹھالے گا اور دیگر پابندیاں ختم کردے گا،84 ملین آبادی پر مشتمل ملک ترکی میں اپریل کے آخر میں پہلے مکمل لاک ڈائون کے بعد بتدریج تمام چیزیں کھول دی گئیں تھیں ،ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعد اد60000ہزار سے کم ہو کر اس ماہ تعد اد 5000 ہزار پر آگئی ہے۔صدر طیب اردوان نے کہاکہ یکم جولائی سے اتوار کا لاک ڈائون اور شام کا کرفیو ختم کیا جارہا ہے تاہم کنسرٹ ہالزاور دیگر میوزک کے مقامات درمیانی رات کو بند کردیئے جائینگے کیونکہ کسی اور کو دوسرے کی زندگی کو ڈسٹرب کرنے کا حق نہیں ہے۔

تازہ ترین