• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا الزام، نظام الدین ملاح کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن میں ضما نت سے متعلق سابق سب رجسٹرار کورنگی نظام الدین ملاح کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن میں ضما نت سے متعلق سابق سب رجسٹرار کورنگی نظام الدین ملاح کی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر نیب پراسیکوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم کو تین ماہ کے لیے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور اس دوران ملزم نے آپریشن تک نہیں کرایا جبکہ عدالت نے تین پر ماہ کے لیے مشروط ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی تھی۔ اس موقع پر ملزم کے وکیل کا اپنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم نظام الدین ملاح کا بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے آپریشن نہیں ہوسکا۔ دوران سماعت عدالت کا کہناتھا کہ بلڈ چارٹ کے مطابق ملزم کا بلڈر پریشر نارمل ہے، اس سے زیادہ آج کل ہر کراچی کے شہری کا بلڈر پریشر بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تازہ ترین