• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجبات کی عدم ادائیگی پرسی ڈی اے دفاتر کی بجلی منقطع کر دی گئی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو نے سی ڈی اے دفاتر کی بجلی عدم ادائیگی بل پر کاٹ دی ۔ چیئرمین سی ڈی اے آفس کی بجلی منقطع کی گئی۔ سی ڈی اے نے 2 ارب 58 کروڑ 11 لاکھ سے زائد کے بجلی واجباتِ ادا کرنے ہیں جبکہ سٹریٹ لائٹس اور ٹیوب ویل کنکنشنز کے 2 ارب 25 کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں۔ آئیسکو کے مطابق پاک سیکرٹریٹ کےذمہ بجلی واجبات 2 کروڑ 98 لاکھ سے زائد ہیں۔ کیبینٹ ڈویژن کے ذمے 3 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے بجلی واجبات ہیں۔ ترجمان نے تما م صارفین سے کہا ہےکہ بجلی منقطع ھونے کی پریشانی سے بچنے کے لیے بجلی کے بل بر وقت ادا کریں ۔
تازہ ترین