• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ریلیف دیاجا رہا ہے،محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس ہوا۔وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ ملتان میں پھاٹا کی23 کنال اراضی پر اپارٹمنٹس کی تعمیر جبکہ رینالہ، لودھراں اور لیہ میں پھاٹا کی ترقیاتی سکیموں کے لئے ایف ڈبلیو او سے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پھاٹا میں بلڈرز اور ڈویلپرز کی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی پھا ٹا آصف چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ابوبکر نے اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی جی پھاٹا نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی۔
تازہ ترین