• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی شہر منصوبہ پر2ماہ میں کام ہوتا نظر آ ئیگا،سی ای او

لاہور(خصوصی رپورٹر)عمران امین سی ای او راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہاکہ راوی کنارے عالمی معیار کا جدیدشہر بسارہے ہیں، تین سے چار سال میں نئے شہرکے خدوخال واضح ہوجائیں گے انھوں نے بتایاکہ پہلے فیز کا آغاز کردیا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں۔عمران امین سی ای او راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ راوی شہر منصوبہ پر دوماہ میں سائٹ پر کام شروع ہو جائیگا ،واسا کی طرف سے 3واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منظور ہوچکے ،پراجیکٹ مقررہ مدت سے پہلے پایہ تکمیل کو پہنچ جائیگا ، دبئی، سنگا پور طرز کے نئے شہرکو پرانے سے ملانے کیلئے ٹرانسپورٹ سسٹم دینگے ۔وہ ارشد انصاری صدر پریس کلب لاہور کی دعوت پر ،،میٹ دی پریس ،، پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ اس موقع پر زاہد چوہدری سیکرٹری پریس کلب لاہور ،برگیڈیئر (ر)منصور جنجوعہ سربراہ شعبہ آپریشن ، کاشف قریشی سربراہ مارکیٹنگ اینڈ کمرشل بھی موجود تھے۔
تازہ ترین