• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الائیڈ ہیلتھ کونسل میں شامل کرنیکا فیصلہ واپس لیا جائے، فزیکل تھراپسٹ کمیونٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) فزیکل تھراپسٹ کمیونٹی ملتان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فزیو تھراپسٹ کو الائیڈ ہیلتھ کونسل میں شامل کرنے کے فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ براشت نہیں کیا جائے گا فزیو تھراپسٹ کے لئے علیحدہ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر زاہد محمود بھٹی، ڈاکٹر عاطف دستگیر، ڈاکٹر ساجد رشید، ڈاکٹر اظفر ، ڈاکٹر چمن لال، ڈاکٹر ایاز احمد، ڈاکٹر آصف جاوید ،ڈاکٹر رباب کونپل، ڈاکٹر بہزاد علی، ڈاکٹر اسامہ غضنفر، ڈاکٹر حماد یاسر، ڈاکٹر شاہد جمال، ڈاکٹر طلحہ بلوچ، ڈاکٹر اسامہ بلال، ڈاکٹر راؤ اسد جمیل،اسد مخدوم شامل تھے۔
تازہ ترین