• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر کے میئرز و چیئرمینزکا اجلاس 23جون کو اسلام آباد میں ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھرکے میئرز و چیئرمینزکا اجلاس 23جون کو اسلام آباد میں ہوگا ، اجتماع میں شرکت کے حوالے سے میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں کی رہاش گاہ پر اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد روانگی کے حوالے بارے مشاورت کی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام میئرز و چیئرمینز اپنے اپنے شہروں سے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے ، اس موقع پر چیئرمین وآصف بٹ،رانا اشرف تاج، چوہدری اقبال،رانا امجد، اسلم ہمایوں،اعجاز فخر،قصور بھٹی، حاجی رفیق،رانا نعیم، چوہدری اکبر لال،چوہدری افتخار جاوید،ملک عبدالرحیم،ملک لطیف میتلا،حامد ارائیں، زاہد بشیرقریشی اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین