• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی چوک سے باوا صفرا، میلہ گراؤنڈ تک نئی سیوریج لائن پر کام تیز

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کیلئے نئی سیوریج لائن کا کام مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں نئی سیوریج لائن علی چوک سے باوا صفرا روڈ اور میلہ گراؤنڈ تک ڈالی جا رہی ہے36 انچ قطر کی نئی سیوریج لائن ڈالنے سے سمن آباد، گلبرک کالونی، رائٹرز کالونی سمیت دیگر علاقوں کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی۔
تازہ ترین