• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی سیریز آف دی ایئرکا ایوارڈ ’کورلوس عثمان‘ کے نام

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی کے سیکوئل‘ ’کورلوس عثمان‘ نے ٹی وی سیریز آف دی ایئرکا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

سیریز کورلوس عثمان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بالا خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اوزگےتورر اور ہیلن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ آئسن گرلر کی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہیں۔


سیریز کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایوارڈز کی تقریب سے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’سیریز کورلوس عثمان نے دسویں یوریشیا کوالٹی ایوارڈز میں، (جس کے دوسرے سیزن نے ٹی وی اسکرین پر ریٹنگز کے ریکارڈز توڑے اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی) ٹی وی سیریز آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔'

آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے مزید بتایاگیا کہ ’سیریز چار ایوراڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جس میں سال کے بہترین اداکارکا ایوارڈ اداکار بوراک اوزچیویت، بہترین اداکارہ اوزگے تورر جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ایمل ڈیڈے اور آئسن گرلر کے نام رہا۔‘

واضح رہے کہ تاریخی تُرک سیریز جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کر کے جیو ٹی وی پر بھی نشر کی جارہی ہے۔

تازہ ترین