• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کونسی اچھی عادت کو اپنانا چاہتی ہیں؟

پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی سفر کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنے کی عادت کو مستقل طور پر اپنانا چاہتی ہیں۔

حرا مانی جو کہ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کے لیے امریکا گئی ہوئی ہیں، وہاں کے ٹریفک کے سخت قوانین کو دیکھ کر بہت متاثر نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں گاڑی میں بیٹھے سیٹ بیلٹ باندھے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا  ہے کہ ’یہ امریکا میں سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہے باس!!‘

حرا نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ کرے یہ عادت پاکستان تک چلے، آمین۔‘


اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ چلبلی، نٹ کھٹ اور ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

تازہ ترین