• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سپر ماڈل، فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اسکردو میں سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آج کل ہر کوئی پاکستان کے جنت نظیر جنوبی علاقوں کی سیر کے لیے نکلا ہوا ہے۔

جہاں پاکستان کےسیاست دان پاکستان کے سیاحتی علاقوں کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کے لیے جنوبی علاقوں میں موجود ہیں اور اپنی نئی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں وہیں پاکستان شوبز کی متعدد معروف شخصیات بھی گھومنے پھرنے کے لیے جنوبی علاقوں کا رُخ کیے ہوئے ہیں۔

گزشتہ دن معروف اداکارہ سجل علی کی جانب سے لولو سر جھیل کا خوبصورت نظارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا تو آج مہوش حیات اسکردو کی خوبصورتی سے متاثر نظر آ رہی ہیں۔

مہوش حیات کی جانب سے ایک نئی تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’اسکردو، تم پیار ہو۔‘


مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی جھیل کنارے کھڑی خوبصورت پہاڑوں کے منظر میں کھوئی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین