• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نواز کو علیزےشاہ کی آنکھیں اور گورا رنگ پسند ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ اُنہیں اداکارہ علیزے شاہ کی آنکھیں اور اُن کا گورا رنگ پسند ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر علیزے شاہ، اداکار نعمان سمی اور یاسر نواز کی ایک مختصر سی ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں تینوں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بطور مہمان شریک ہیں۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے علیزے شاہ سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں خود میں کیا سب سے زیادہ پسند ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ ’انہیں خود میں کچھ بھی   پسند نہیں ہے، وہ خود ہی خود کو شیشے میں دیکھ کر سوچتی رہتی ہیں کہ اُن کے چہرے کا یہ زاویہ ٹھیک نہیں ہے، انہیں خود میں بہت سارے نقص نظر آ تے ہیں۔‘

علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ ’وہ سوچتی ہیں کہ اُن کی ناک تھوڑی اور لمبی ہوتی یا اور پتلی ہوتی، اُن کی آنکھیں تھوڑی اور بڑی ہوتیں۔‘

اس دوران شو کی میزبان کی جانب سے علیزے شاہ کے قریبی دوست نعمان سمی سے پوچھا گیا کہ انہیں علیزے شاہ  میں کیا پسند ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نعمان سمی کا کہنا تھا کہ ’انہیں علیزے شاہ کی آنکھیں بہت پسند ہیں، علیزے کی آنکھیں بڑی بڑی اور بہت بولنے والی آنکھیں ہیں۔‘


اس دوران یاسر نواز سے بھی یہی سوال پوچھا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں علیزے شاہ کی آنکھیں اور صاف رنگت بہت پسند ہے، وہ چھوٹی عمر کی سب ہی لڑکیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ میک اپ یا فیشل وغیر نہ کیا کریں تا کہ اُن کی جِلد بھی علیزے شاہ جیسی تروتازہ اور رنگت صاف رہے۔‘

تازہ ترین