• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی تعاون سے بھٹوں پر دھواں ناپنے والی مشین کا افتتاح

لاہور میں برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹوں کے زگ زیگ بھٹوں پر دھواں ناپنے والی مشینری کا افتتاح کر دیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنراور منسٹر آف اسٹیٹ لارڈ طارق احمدنے لاہور کے علاقے باٹا پور میں اینٹوں کے زگ زیگ بھٹے پر مشنری کی تنصیب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر برطانوی منسٹر آف اسٹیٹ لارڈ طارق احمد نے کہا کہ انقلابی ٹیکنالوجی پاکستان لانے کے لیے برطانوی حکومت نے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹیکنالوجی سے فضائی آلودگی اور دھویں میں کمی آئے گی، اب بھٹوں سے کالا نہیں سفید دھواں نکلے گا جس سے صحت محفوظ رہے گی۔

برطانوی منسٹر آف اسٹیٹ لارڈ طارق احمدکا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان کے ساتھ چل رہی ہے، یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔

تازہ ترین