• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رِض احمد مسلمانوں کو اینیمیٹڈ فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند

برطانوی اداکار رِض احمد کا کہنا ہے کہ وہ مسلمان کرداروں کو اینیمیٹڈ فلموں میں دنیا کو مشکلات سے بچاتے ہوئے دیکھناچاہتے ہیں۔

اداکار رِض احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ساؤتھ کیلیفورنیا کی 200 کامیاب فلموں پر کی گئی تحقیقی رپورٹ میں آنے والی حیرت انگیز حقیقت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔


ویڈیو میں اداکار نے بتایا کہ  ’اس تحقیق میں حیرت انگیز طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹاپ 200 اینیمیٹڈ فلموں میں کوئی ایک بھی مسلمان کردار نہیں دکھایا گیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں اینیمیٹڈ فلمیں بہت پسند ہیں۔‘

رِض احمد نے اینیمیٹڈ فلموں کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بچوں کو بہت متاثر کرتی ہیں۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ ’بہت سارے مسلمانوں کے کردار دنیا کو مشکلات سے بچاتے ہوئے نظر آنے کے بجائےگھروں میں مشکلات کاسامنا کرتے نظر آتے ہیں جو کہ ان کے خاندانی مسائل ہوتے ہیں۔‘

اداکار کا کہنا ہے کہ ’وہ مسلمانوں کو مشکلات کا شکار نہیں بلکہ اس دنیا کو مشکلات سے بچاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

رِض احمد کا کہنا ہے کہ ’مسلمان بھی مشکلات سے نکلنے کے لیے دنیا کی بالکل اسی طرح مدد کر سکتے ہیں جیسے کوئی اور کر سکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکار رض احمد نے مسلمانوں کی بڑے پردے پر نمائندگی میں بہتری لانے کے لیے اننبرگ انکلوژن انیشی ایٹو، پلرز فنڈ اور فورڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ایک چھوٹی سی کوشش کا آغاز کیا ہے۔

اس حوالے سےاداکار نے لوگوں سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کام اکیلے نہیں کرسکتے ہیں اس اقدام کے لیے انہیں سب کےحمایت کی ضرورت ہوگی۔

تازہ ترین