• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ: زازئی کی دھواں دھار بیٹنگ، کنگز کا تختہ الٹ دیا

ابوظبی (جنگ نیوز) پی ایس ایل 6 کے پہلے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پشاور نے 176 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ افغانستان کے کھلاڑی حضرت ﷲ زازئی نے کنگز کا تختہ الٹ دیا۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 77 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ شعیب ملک نے 30 رنز ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 175رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے لگائے، تھسارا پریرا نے برق رفتار 37 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

تازہ ترین